0
Sunday 23 Sep 2012 15:43

سرگودھا ڈویژن میں یوم عشق مصطفی (ص) انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا

سرگودھا ڈویژن میں یوم عشق مصطفی (ص) انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا
اسلام ٹائمز۔ سرگودھا میں یوم عشق مصطفی کے موقع ڈویژن بھر میں سیکڑوں ریلیاں اور جلوس نکالے گے۔ سرگودھا ڈویژن میں سرگودھا سٹی، بھلوال، شاہ پور، ساہیوال، سلانوالی، خوشاب، میانوالی، قائم بھروانہ، شورکوٹ، قائدآباد، جوہر آباد، کوٹ مومن، بھیرہ سمیت تمام چھوٹے بڑے علاقوں میں ریلیاں نکالی گیں۔ اس موقع پر عشقان رسول (ص) کا جم غفیر سڑکوں پر دیکھا گیا۔ تمام سیاسی، مذہبی جاعتوں، تاجرین اور سول سوسائٹی کے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

یوم عشق مصطفی کے موقع پر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سرگودھا ڈویژن اور مجلس وحدت مسلمین ضلع سرگودھا کی جانب سے ناموس رسالت ریلی امام بارگاہ بلاک نمبر 7 سے نکالی گئی جو کہ حسین ؑ چوک سے ہوتی ہوئی کچہری چوک پہنچی۔ شرکائے ریلی نے بینرز اور کتبے اوٹھا رکھے تھے جن پر امریکہ مخالف نعرے درج تھے۔ کچہری چوک میں مولانا ملک نصیر حسین نے شرکائے ریلی سے خطاب کیا۔ جس کے بعد ریلی کارخانہ بازار سے ہوتی ہوئی مدرسہ دارلعلوم محمدیہ بلاک نمبر 19پر اختتام پزیر ہوئی جہاں پر مولانا ظہور حسین خان نے شرکائے ریلی سے خطاب کیا۔ ریلی میں سرگودھا کے MNA تسنیم احمد قریشی نے شرکت کی۔ ناموس رسالت ریلی میں مکتب حسین ؑ کی پیروکار خواتین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جس میں آئی ایس او شعبہ طالبات کے مختلف یونٹس کی نمائندگی ہوئی۔

ریلی میں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی سفیر کو فی الفور ملک سے نکالا جائے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ امریکہ نواز پالیسی ترک کی جائے اور امریکہ راج ختم کیا جائے۔ شرکائے ریلی نے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ ہمارے حکمران سن لیں، امریکہ سے تعلقات میں ہمیں توہین رسالت کی صورت میں اجر ملا ہے اگر اب بھی حکمرانوں نے اپنا رویہ نہ بدلا تو ناموس رسالت (ص) تحریک چلائیں گے۔ جو ان  حکمرانوں کے اقتدار کو نگل جائے گی۔

خوشاب شہر میں ایم ڈبلیو ایم، آئی ایس او اور دارالعلوم جعفریہ (ٹرسٹ) کربلا خوشاب کے زیر اہتمام بعد از نماز جمعہ دارالعلوم جعفریہ (ٹرسٹ) کربلا خوشاب سے کلمہ چوک تک گستاخانہ فلم کے خلاف ریلی نکالی گئی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مولانا ذکی الحسنین خان ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم خوشاب اور مولانا اظہر حسن شاکری نے او آئی سی سے مطالبہ کیا کہ وہ اس فلم کے خلاف فوری طور پر اجلاس بلائے اور اقوام متحدہ میں جا کر اس گستاخانہ فلم کے بنانے والوں کو فوری سزا دینے کا مطالبہ کرے۔
خبر کا کوڈ : 197511
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش