0
Saturday 22 Sep 2012 20:07
قومی املاک کو نقصان پہنچانیوالے اسلام، رسول پاک (ص) اور پاکستان کے دشمن ہیں

ملک میں دہشتگردی امریکہ، اسرائیل اور بھارت کروا رہے ہیں، علامہ افتخار حسین نقوی

ملک میں دہشتگردی امریکہ، اسرائیل اور بھارت کروا رہے ہیں، علامہ افتخار حسین نقوی
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین امام خمینی ٹرسٹ و ممبر اسلامی نظریاتی کونسل علامہ سید افتخار حسین نقوی نے کہا ہے کہ ملک میں کسی قسم کی کوئی فرقہ واریت نہیں ہے، وزیر داخلہ رحمن ملک اپنی کمزوریوں کو چھپانے کے لیے تمام ملبہ علماء کرام کے سر مت ڈالیں، علما فتوٰی دے چکے ہیں کہ خودکش حملہ کرنے والے اسلام کے دشمن ہیں۔ کمزوری تمہاری ہے، تم کمزور مقدمہ درج کرواتے ہو، جس کی وجہ سے ملزمان عدالت سے رہا ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ روز ماڑی اندس میں 100 اجتماعی جوڑوں کی شادی کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی تقریب نہ صرف اتحاد بین المسلمین بلکہ اتحاد بین الادیان کا ثبوت ہے۔

آج ہر مکتب فکر کے لوگ اس تقریب میں موجود ہیں، ملک میں کوئی شیعہ سنی فساد نہیں، کچھ اسلام دشمن پاکستان دشمن پاکستان کو کمزور کرنا چاہتے ہیں، جن پر حکومت قابو نہیں پا رہی اور اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے رحمان ملک شیعہ سنی فساد کا شوشا چھوڑ دیتے ہیں۔ مسئلہ لا اینڈ آرڈر کا ہے، ان پر کنٹرول کرنا حکومت کا کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کے زرخرید پالتوں کو کنڑول کرنا حکومت کا کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں دہشت گردی امریکہ، اسرائیل اور بھارت کروا رہے ہیں۔

انہوں نے گستاخانہ خاکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے دل گرفتہ ہیں، پیروکار ابوجہل نے شان رسالت میں گستاخی کرکے مسلمانوں کی غیر ت کو للکارا ہے، اس لیے مسلمانوں پر واجب ہے کہ وہ لعنت کا طوق بدبخت پادری کے گلے میں ڈالیں اور اپنا احتجاج ریکارڈ کروایں، لیکن اسی اسلام نے ہمیں عقل کا درس بھی دیا ہے، اس لیے ہمارے لیے ضروری ہے کہ ہم ملکی املاک نقصان نہ پہنچاہیں، اس سے اس بدبخت فلم میکر ٹیری جونز کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔ نہ اسلام اس کی اجازت دیتا ہے، اصل مجرم امریکا ہے، اپنی املاک کو نقصان مت پہنچاؤ، قومی املاک کو نقصان پہنچانے والے اسلام، رسول پاک اور پاکستان کے دشمن ہیں۔

انہوں نے صدر پاکستان آصف زرداری سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام مسلمانوں کے جذبات یو این او تک پہنچائیں، کیونکہ گستاخی کے مسئلے پر کسی قسم کی نرمی اختیار نہیں کی جائے گی۔ ہمارے تعلقات حضور (ص) کے احترام پر مبنی ہیں، ہم حضور (ص) کی شان میں کسی قسم کی گستاخی برداشت نہیں کر یں گے۔ اس موقع پر ایم این اے عامر حیات روکھری، ملک فواد، اسلامی تحقیقاتی کونسل کے ڈی جی جسٹس شاہ نواز اولکھ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں ڈسٹرکٹ میانوالی کے 45، ڈسٹرکٹ ڈیرہ اسماعیل خان کے 25، ڈسٹرکٹ بھکر کے 25، اور ڈسٹرکٹ خوشاب کے 5 جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 197522
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش