0
Saturday 22 Sep 2012 13:03

اسرائیل اور امریکہ ایران کیخلاف فوجی جارحیت سے خوفزدہ ہیں، سید مسعود جزائری

اسرائیل اور امریکہ ایران کیخلاف فوجی جارحیت سے خوفزدہ ہیں، سید مسعود جزائری
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی مشترکہ کمان کے ایک اعلٰی عھدیدار جنرل "سید مسعود جزائری" نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی صلاحیتوں کے باعث دشمن ہمارے ملک پر کسی بھی قسم کی فوجی جارحیت سے خائف ہے۔ ایران کے تشہیراتی دفاع کی کمیٹی کے سربراہ جنرل "سید مسعود جزائری" نے ایران پر فوجی حملے کے بارے میں امریکہ اور صہیونی حکومت کی جانب سے جاری تشہیراتی مہم کے بارے میں کہا کہ امریکہ اور اسرائیل موجودہ حالات میں ایران کا مقابلہ نہیں کرسکتے اور حالیہ دنوں میں انکے حکام اور ذرائع ابلاغ کی جانب سے دی جانے والی دھمکیاں، صرف ایران کے خلاف انکی تشہیراتی جنگ ہے۔ سید مسعود جزائری کا کہنا تھا کہ دشمن کی کوشش ہے کہ اس تشہیراتی جنگ کے ذریعے ملکی فیصلوں کو متزلزل کر سکیں، لیکن اسلامی جمہوریہ ایران کی صلاحیتوں نے دشمن کو اس ملک پر کسی بھی قسم کی فوجی جارحیت سے خوف زدہ کر رکھا ہے۔
خبر کا کوڈ : 197540
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش