0
Saturday 22 Sep 2012 18:28

سپریم کورٹ نے رحمان ملک سے دہری شہریت کے حامل پارلیمنٹرینز کی تفصیلات طلب کرلیں

سپریم کورٹ نے رحمان ملک سے دہری شہریت کے حامل پارلیمنٹرینز کی تفصیلات طلب کرلیں
اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کے حکم پر رجسٹرار سپریم کورٹ نے وزیرداخلہ رحمان ملک کو خط لکھا ہے جس میں ان سے دہری شہریت کے حامل ارکان پارلیمنٹ کی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ عدالت کو دہری شہریت کے حوالے سے تفصیلات فراہم کی جائیں تاکہ باقی ارکان کے ساتھ بھی یکساں سلوک کرکے آئین کے آرٹیکل پچیس اور پانچ کے تقاضے پورے کیے جا سکیں۔ عدالت نے ستائیس ستمبر تک تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت ہے۔ جس کی روشنی میں ہی آئندہ عدالتی کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا جائیگا۔

وزیر داخلہ رحمان ملک نے گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ ان کے پاس مزید پارلیمنٹریز کی دہری شریت کے حوالے سے معلومات ہیں، وہ خود سے نہیں بتائیں گے البتہ پوچھا گیا تو تفصیلات فراہم کردیں گے۔ سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ق کی رکن قومی اسمبلی شہناز شیخ کو بھی پوزیشن واضح کرنے کیلئے سیکرٹری قومی اسمبلی کے ذریعہ خط لکھا ہے۔ ایک اخبار نے شہناز شیخ کی دہری شہریت کا انکشاف کیا تھا۔ جس پر سپریم کورٹ نے متعلقہ اخبار کے رپورٹر کو بھی اس حوالے سے معلومات فراہم کرنے کیلئے خط لکھا ہے۔ خط میں دوہری شہریت سے متعلق 20 ستمبر کے فیصلے کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ : 197656
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش