0
Saturday 22 Sep 2012 22:55

پارا چنار میں آگ و خون کا ایک اور منصوبہ، پولیٹیکل انتظامیہ اور خفیہ اداروں نے ایک اور خودکش حملے کا عندیہ دیدیا

پارا چنار میں آگ و خون کا ایک اور منصوبہ، پولیٹیکل انتظامیہ اور خفیہ اداروں نے ایک اور خودکش حملے کا عندیہ دیدیا
اسلام ٹائمز۔ پارا چنار میں آگ و خون کے ایک اور کھیل کا منصوبہ بنا لیا گیا ہے، پولیٹیکل اتنظامیہ نے خفیہ اداروں کی وساطت سے ایک اور خودکش حملے کا عندیہ دے دیا۔ پارا چنار شہر و گرد و نواح کے عوام کو انتظامیہ کی جانب سے ایک مرتبہ پھر متنبہ کرنا شروع کر دیا گیا ہے کہ پارا چنار شہر میں ایک خودکش گاڑی داخل ہوگئی ہے، اور کسی بھی وقت دھماکہ ہو سکتا ہے۔ پارا چنار کے عوامی اور سماجی حلقوں اور تاجر براداری نے اس بات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے یاد دلایا کہ مارچ 2008ء سے دسمبر 2011ء تک جب پارا چنار شہر کی سیکورٹی طوری بنگش رضا کاروں کے ہاتھ میں تھی تو کوئی بھی خودکش حملہ و تخریبی کارروائی نہیں ہوئی، عوام اور سیکورٹی فورسز دونوں محفوظ تھے۔
 
2012ء جنوری سے جب پارا چنار شہر کی سیکورٹی ایک نام نہاد امن کے قیام نام پر سیکورٹی فورسز فوج و ایف سی کے حوالے کردی گئی تو شہر میں دو خونریز دھماکے فروری اور ستمبر  2012ء میں اسی طرح کی رپورٹس ملنے کے بعد ہو چکے ہیں اور اب ایک بار پھر آگ اور خون کا نیا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ ’’اسلام ٹائمز‘‘ نے فروری اور ستمبر 2012ء میں اسی طرح کی رپورٹس ملنے پر عوام کے خدشات کو ظاہر کردیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 197659
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش