0
Saturday 22 Sep 2012 23:15

بھارتی اداکارہ کرینہ کپور نے مسلمان ہونے کا فیصلہ کرلیا

بھارتی اداکارہ کرینہ کپور نے مسلمان ہونے کا فیصلہ کرلیا
اسلام ٹائمز۔ بھارتی اداکارہ کرینہ کپور نے سیف علی خان سے شادی کرنے کے بعد مسلمان ہونے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے، میڈیا رپوٹس کے مطابق سیف علی خان کا نواب پٹودی خاندان کرینہ کپور کے اس فیصلے سے بہت خوش ہے، تاہم کپور خاندان اور شدت پسند ہندو تنظیمیں کرینہ کے اس فیصلے پر ناراض ہیں، کرینہ کپور کا خاندان سیف علی خان سے ان کی شادی پر رضامند تو ہے، تاہم اس شرط پر کہ کرینہ اپنا مذہب تبدیل نہیں کریں گی۔ کرینہ کپور نے خاندان کی ناراضگی کے باوجود مسلمان ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور گھر والوں کو واضح پیغام دے دیا ہے کہ انہوں نے مسلمان ہونے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے، لہٰذا ان کی شادی میں کوئی بھی رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔
خبر کا کوڈ : 197665
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش