0
Saturday 22 Sep 2012 19:15

جلاؤ گھیراؤ کرنے والے 52 افراد اڈیالہ جیل منتقل

جلاؤ گھیراؤ کرنے والے 52 افراد اڈیالہ جیل منتقل
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد پوليس نے گستاخانہ فلم کے خلاف مظاہروں ميں لوٹ مار اور جلاؤ گھيراؤ کے الزام ميں گرفتار 52 افراد کو انسداد دہشت گردي کی خصوصی عدالت کے جج چوہدری حبیب الرحمان کے روبرو پیش کیا۔ مظاہرين کی پيشي کے موقع پر پوليس کي بھاری نفري تعینات تھی، راولپنڈي بار کے وکلاء مظاہرين کي جانب سے رضا کارانہ طور پر عدالت میں پيش ہوئے۔ پولیس نے عدالت سے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کی استدعا کی، جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے ملزمان کو اڈیالہ جیل بھیجوا دیا۔ مظاہرين کے خلاف دہشت گردي، اقدام قتل سميت ديگر دفعات کے تحت مقدمات درج کيے گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 197670
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش