QR CodeQR Code

جموں کشمیر، گمنام قبروں کی آزادانہ تحقیقات کرائی جائیں، میر واعظ

22 Sep 2012 23:33

اسلام ٹائمز: کل جماعتی حریت کانفرنس (م) کے چیئرمین نے جنیوا میں اپنی تقریر میں کہا کہ پاک، بھارت مذاکراتی عمل تب تک آگے نہیں چل سکتا جب تک مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اقدامات نہ کئے جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ میرواعظ عمر فاروق نے جنیوا میں انسانی حقوق کی عالمی کانفرنس کے دوران جموں و کشمیر میں گمنام قبروں کی آزادانہ تحقیقات کرنے پر زور دیتے ہوئے مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج اور فورسز کو حاصل خصوصی اختیارات کو کالعدم قرار دینے کرنے کے لئے بین الاقوامی کنونشن بلانے پر مطالبہ کیا ہے، بھارت اور پاکستان کے درمیان موجودہ مذاکرات کے حوالے سے کل جماعتی حریت کانفرنس (م) کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے یہ بات دہرائی کہ مذاکراتی عمل تب تک آگے نہیں چل سکتا جب تک مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اقدامات نہ کئے جائیں اور ان مذاکرات میں کشمیریوں کے حقیقی نمائندوں کو شامل نہ کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 197692

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/197692/جموں-کشمیر-گمنام-قبروں-کی-آزادانہ-تحقیقات-کرائی-جائیں-میر-واعظ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org