QR CodeQR Code

ملکی سالمیت پر پاکستان اور چین کے ساتھ کسی طرح کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، بھارت

22 Sep 2012 23:29

اسلام ٹائمز: بھارتی وزیر دفاع اے کے انٹونی نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان اور چین کے ساتھ مستحکم رشتوں کا خواہاں ہے اور دونوں ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کے حوالے سے مذاکراتی عمل جاری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیر دفاع اے کے انٹونی نے کہا ہے کہ ملک کی سالمیت پر پاکستان اور چین کے ساتھ کسی طرح کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، دونوں ممالک کے ساتھ بھارت نے مذاکراتی عمل جاری رکھا ہوا ہے تاکہ رشتوں کو مستحکم بنانے کے ساتھ ساتھ حل طلب مسائل کا پرامن حل تلاش کیا جاسکے، جبل پور دہلی میں ایک تقریب کے موقع پر نامہ نگاروں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان اور چین کے ساتھ مستحکم رشتوں کا خواہاں ہے اور دونوں ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کے حوالے سے مذاکراتی عمل جاری ہے، لیکن ملک کی سالمیت پر دونوں ممالک کے ساتھ کسی طرح کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔


خبر کا کوڈ: 197694

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/197694/ملکی-سالمیت-پر-پاکستان-اور-چین-کے-ساتھ-کسی-طرح-کا-سمجھوتہ-نہیں-کیا-جائیگا-بھارت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org