0
Saturday 22 Sep 2012 21:44

شہید علی رضا تقویؒ کے قتل کا مقدمہ امریکی قونصل جنرل کے خلاف درج کرنے کیلئے درخواست عدالت میں دائر

شہید علی رضا تقویؒ  کے قتل کا مقدمہ امریکی قونصل جنرل کے خلاف درج کرنے کیلئے درخواست عدالت میں دائر
اسلام ٹائمز۔ 16 ستمبر کو توہین رسالت ( ص ) کے خلاف مجلس وحدت مسلمین، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور ہیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ کی جانب سے منعقدہ احتجاجی ریلی پر امریکی قونصلیٹ کے سامنے امریکی قونصل خانہ اور پولیس کی فائرنگ سے شہید ہونے والے نوجوان شہید ناموس رسالت ( ص ) سید علی رضا تقویؒ کے قتل کا مقدمہ درج کروانے کے لئے آج ( ہفتہ ) عدالت میں امریکی قونصل جنرل اور پولیس کے اعلیٰ افسران کے خلاف درخواست دائر کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملت جعفریہ لیگل ایڈ کمیٹی کے سربراہ تصور حسین ایڈووکیٹ نے ہفتہ کے روز جج طارق شاہنواز کی عدالت میں شہید علی رضا تقویؒ کے قتل کی ایف آئی آر درج کروانے کے لئے درخواست نمبر 1070/2012 درج کروا دی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ امریکی قونصلیٹ کے سامنے امریکی قونصل خانہ کے اندر سے اور پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے شیعہ نوجوان شہید ناموس رسالت ( ص ) علی رضا تقویؒ کے قتل کا مقدمہ امریکی قونصل جنرل مائیکل ڈوڈمین، کمشنر کراچی، آئی جی سندھ پولیس فیاض لغاری، ایڈیشنل آئی جی سندھ پولیس اور ڈی آئی جی ساوتھ کے خلاف درج کیا جائے اور انہیں گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔
خبر کا کوڈ : 197704
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش