0
Sunday 23 Sep 2012 14:57

مسیحی برادری کا توہین رسالت (ص) کرنے والوں کو پھانسی دینے کا مطالبہ

مسیحی برادری کا توہین رسالت (ص) کرنے والوں کو پھانسی دینے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ امریکہ و اسرائیل گٹھ جوڑ سے بننے والی توہین رسالت (ص) پر مبنی فلم کے خلاف جماعت اسلامی کراچی کے منارٹی ونگ کے تحت مسیحی برادری نے کراچی پریس کلب کے باہر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا اور پیغمبر اسلامﷺ کی توہین کرنے والوں کو پھانسی دینے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرے سے امیر جماعت اسلامی کراچی محمد حسین محنتی، نگراں منارٹی ونگ مسلم پرویز، مسیحی پیشوا بشپ ارشد کھوکھر، پادری روبن راز، پادری نسیم کلیم، منارٹی ونگ کے انچارج یونس سوہن ایڈووکیٹ، جاوید مائیکل، سلیم مائیکل، غزالہ شفیق اور دیگر نے خطاب کیا۔ مظاہرے میں مسیحی خواتین اور بچے بھی بڑی تعداد میں شریک تھے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کراچی کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا کہ ہم تمام پیغمبروں اور آسمانی کتب کا احترام اپنا فرض سمجھتے ہیں مگر چند شرپسند عناصر جو مذاہب کے درمیان کشیدگی چاہتے ہیں وہ آئے روز اپنی ناپاک جسارت سے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچاتے ہیں۔

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مسیحی رہنماؤں نے پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی کی شدید مذمت کی اور گستاخی کرنے والوں سے لاتعلقی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیغمبر اسلام دنیا کی سب سے محترم و معتبر شخصیت ہیں اور ہم ان کی توہین کا سوچ بھی نہیں سکتے۔ انہوں نے امریکہ اور اسرائیلی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ ان مجرموں کو سخت سزا دی جائے جنہوں نے توہین رسالت (ص) کا ارتکاب کیا اور مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا۔
خبر کا کوڈ : 197885
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش