QR CodeQR Code

اسرائیل خطے کو جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے: بشار اسد

4 Feb 2010 00:35

شام کے صدر بشار اسد نے کہا ہے کہ اسرائیل مشرق وسطی میں قیام امن کے سلسلے میں سنجیدہ نہیں ہے اور تمام شواہد یہ ظاہر کر رہے ہیں کہ اسرائیل۰۰۰۰۰


شام کے صدر بشار اسد نے کہا ہے کہ اسرائیل مشرق وسطی میں قیام امن کے سلسلے میں سنجیدہ نہیں ہے اور تمام شواہد یہ ظاہر کر رہے ہیں کہ اسرائیل خطے کو جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے۔ انہوں نے یہ بات دمشق میں سپین کے وزیر خارجہ موراٹنس کے ساتھ اپنی ملاقات میں کہی۔ شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے سپین کے اپنے ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ انہوں نے اسرائیل کو جنگ کی دھمکیوں سے باز آنے کی وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر جنگ ہوتی ہے تو وہ اسرائیل کے شہروں تک پھیل جائے گی۔ ولید المعلم نے کہا: "اگر لبنان، غزہ یا شام کے خلاف کوئی جنگ شروع ہوئی تو وہ وسیع ہو گی"۔


خبر کا کوڈ: 19791

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/19791/اسرائیل-خطے-کو-جنگ-کی-طرف-دھکیل-رہا-ہے-بشار-اسد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org