QR CodeQR Code

بھارتی صدر کے دورہ کشمیر کے موقع پر 27 ستمبر کو مکمل ہڑتال کی جائے، سید علی گیلانی

24 Sep 2012 00:20

اسلام ٹائمز: کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین نے کہا ہے کہ پرنب مکھرجی ایک ایسے موقعے پر کشمیر آرہے ہیں جب بھارتی فورسز کے ہاتھوں دس ہزار لاپتہ افراد کے بارے میں ابھی تک کوئی آزادانہ تحقیقات نہیں ہو رہیں۔


اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی شاہ گیلانی نے 27 ستمبر کو عوام سے ہڑتال کرنے کی اپیل کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا ہے کہ 65 برسوں میں بھارت کشمیریوں کے دلوں کو فتح نہیں کرسکا، انہوں نے بھارتی صدر کے دورہ کشمیر کے موقعے پر 27 ستمبر کو مکمل ہڑتال کرنے کی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پرنب مکھرجی ایک ایسے موقعے پر کشمیر آرہے ہیں جب بھارتی فورسز کے ہاتھوں دس ہزار لاپتہ افراد کے بارے میں ابھی تک کوئی آزادانہ تحقیقات نہیں ہورہیں۔ سید علی گیلانی کہا کہ دریافت شدہ بے نام قبروں کے بارے میں بھارتی حکومت کی طرف سے کوئی وضاحت نہیں کی جارہی کہ ان قبروں میں کون لوگ دفن ہیں اور ان کا قصور کیا تھا؟ انہوں نے کہا کہ بھارت کا صدر چونکہ یہاں کی فوج کا بھی آئینی سربراہ ہوتا ہے، لہٰذا وہ ان تمام جنگی جرائم کے لئے جوابدہ ہے جن کا پچھلے 65 سال سے بھارتی فوج یہاں ارتکاب کرتی آئی ہے اور جن کا سلسلہ آج بھی مسلسل جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 197976

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/197976/بھارتی-صدر-کے-دورہ-کشمیر-موقع-پر-27-ستمبر-کو-مکمل-ہڑتال-کی-جائے-سید-علی-گیلانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org