QR CodeQR Code

گستاخانہ فلم جیسا شرمناک اقدام روکنا ہوگا، زیادہ تر مسائل کا ذمہ دار خود امریکہ ہے، عبداللہ حسین ہارون

23 Sep 2012 19:43

اسلام ٹائمز: یو این او میں پاکستانی سفیر کا امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں کہنا تھا کہ ڈرون حملوں کی وجہ سے پاکستانی عوام میں امریکہ مخالف جذبات میں اضافہ ہوا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر عبداللہ حسین ہارون نے کہا ہے کہ امریکہ کو گستاخانہ فلم جیسے شرمناک اقدامات کو روکنا ہوگا، عالمی سطح پر موجود زیادہ تر مسائل کا ذمہ دار خود امریکہ ہے۔ یو این او میں پاکستانی سفیر عبداللہ حسین ہارون نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان امریکہ سے امداد نہیں ترجیحی بنیاد پر تجارت چاہتا ہے۔ امریکی امداد پاکستانی عوام کو غربت سے نکالنے میں کار آمد ثابت نہیں ہوسکی۔ عبداللہ حسین ہارون کا کہنا تھا کہ ڈرون حملوں کی وجہ سے پاکستانی عوام میں امریکہ مخالف جذبات میں اضافہ ہوا ہے، عالمی سطح پر موجود زیادہ تر مسائل کا ذمہ دار خود امریکہ ہے۔ امریکہ کو گستاخانہ فلم جیسا شرمناک اقدام روکنا ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 197982

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/197982/گستاخانہ-فلم-جیسا-شرمناک-اقدام-روکنا-ہوگا-زیادہ-تر-مسائل-کا-ذمہ-دار-خود-امریکہ-ہے-عبداللہ-حسین-ہارون

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org