QR CodeQR Code

ملتان، شباب ملی کے زیراہتمام گستاخ رسول (ص) کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

23 Sep 2012 21:47

اسلام ٹائمز: مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر سید حسنین رضا نے کہا کہ ایک یہودی فلمساز کی حضور اکرم (ص) کی شان میں توہین آمیز فلم کے خلاف پاکستان کے ہر جوان، طالب علم اور مزدور کا دل زخمی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شباب ملی ضلع ملتان کے زیر اہتمام چوک گھنٹہ گھر پر امریکہ کی طرف سے بنائی جانیوالی توہین آمیز فلم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے کی قیادت ضلعی صدر سید حسنین رضا، پی پی 194 کے صدر حافظ نصر اللہ، زبیر صدیقی، حسن صدیقی، اسلامی جمعیت طلبہ ملتان کے ناظم حسان اخوانی نے کی، مظاہرین نے پلے کارڈز اور کتبے اُٹھا رکھے تھے، جن پر امریکی ملعون فلمساز کے خلاف نعرے درج تھے، مظاہرین نے امریکی و اسرائیلی پرچم بھی نذر آتش کئے اور ان پر جوتے برسائے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سید حسنین رضا نے کہا کہ ایک یہودی فلمساز کی حضور اکرم (ص) کی شان میں توہین آمیز فلم کے خلاف پاکستان کے ہر نوجوان، طالب علم، مزدور کا دل زخمی ہے، شباب ملی کے نوجوان پورے ملک میں اس فلم کے خلاف نفرت کا اظہار کر رہے ہیں۔
 
انہوں نے کہا کہ فلم کے خلاف احتجاج ہر مسلمان کا حق ہے، حکومت امریکی خوشنودی کیلئے اپنے ہی شہریوں کو تشدد کا نشانہ نہ بنائے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ حکومت امریکی پالیسی سازوں اور امریکی حکومت کے رویے کیخلاف فوری طور پر نام نہاد وار آن ٹیرر کا حصہ بنے رہنے سے انکار کردے اور نیٹو سپلائی بند کردے ورنہ شباب ملی پورے ملک کے ہر چوک کو تحریر سکوائر بنائے گی۔


خبر کا کوڈ: 197987

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/197987/ملتان-شباب-ملی-کے-زیراہتمام-گستاخ-رسول-ص-خلاف-احتجاجی-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org