0
Monday 24 Sep 2012 00:15

خان پور، آل پارٹیز مجلس تحفظ ناموس رسالت (ص) کے زیر اہتمام تحفظ ناموس رسالت (ص) کانفرنس

خان پور، آل پارٹیز مجلس تحفظ ناموس رسالت (ص) کے زیر اہتمام تحفظ ناموس رسالت (ص) کانفرنس
اسلام ٹائمز۔ آل پارٹیز مجلس تحفظ ناموس رسالت (ص) خان پور کے زیر اہتمام تحفظ ناموس رسالت (ص) کانفرنس درانی چوک پر منعقد کی گئی، جس سے میاں سراج احمد دین پوری سجادہ نشین دین پور شریف و سابق مشیر برائے مذہبی امور، میاں عبدالستار ایم این اے، حاجی مطیع الرحمان درخواستی، قاری عبدالوکیل صدیقی، سید محمد فارو ق شاہ سجادہ نشین گڑھی شریف، خواجہ محمد ادریس ایڈووکیٹ، میجر (ر) تنویر حسین سید سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری، مولانا حماد اللہ درخواستی، حاجی مقبول احمد بھٹی، مولانا خلیل الرحمان درخواستی، راو ظفر اقبال چیئرمین مارکیٹ کمیٹی، شیخ نصیر احمد، چوہدری محمد انور، حافظ احمد رضا سعیدی، خواجہ رفیق احمد و دیگر نے خطاب کیا۔ 

مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ اسلام مخالف امریکی فلم سے پوری دنیا کے امن کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں، توہین آمیز امریکی فلم کے پروڈیوسر سے لیکر اسے بنانے اور چلانے والے ہر گستاخ کو پھانسی کے پھندے پر لٹکایا جائے اور عالمی سطح پر تمام انبیاء کرام (ع)، الہامی کتابوں کی شان میں گستاخی پر سزاء موت کا قانون پاس کیا جائے تاکہ کوئی بدبخت دوبارہ نبی کریم (ص) کی شان میں گستاخی کی جرات نہ کرسکے، مقررین نے مزید کہا کہ گستاخ سن لیں ہم حرمت رسول (ص) کے دفاع کے لئے آخری حد تک جائیں گے۔
 
آل پارٹیز کانفرنس میں پاکستان مسلم لیگ (ن)، تحریک انصاف، پاکستان پیپلزپارٹی، جمعیت علماء اسلام، جمعیت علماء پاکستان، مرکزی جمعیت اہلحدیث، جماعت اسلامی، جمعیت علما اسلام (س، مجلس وحدت مسلمین، پاکستان عوامی تحریک، پختون اتحاد، بلوچ اتحاد، مرکزی جماعت اہلسنت، منہاج القرآن، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت (ص)، انٹرنیشنل ختم نبوت (ص) موومنٹ، تحریک خلافت پاکستان، قومی امن کمیٹی علماء مشائخ کونسل آف پاکستان، ہیومن رائٹس خان پور، مسلم لیگ یوتھ ونگ، پیپلزیوتھ آرگنائزیشن، انصاف یوتھ ونگ، شباب ملی، جمعیت طلباء اسلام، مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن، اسلامی جمعیت طلباء، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزریشن، انجمن طلبا اسلام سمیت تمام تنظیموں کی بڑی بڑی ریلیاں اپنے پرچم اور بینرز کے ساتھ جلسہ گاہ میں پہنچیں۔
خبر کا کوڈ : 197995
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش