0
Sunday 23 Sep 2012 23:47

امریکی پرچم دنیا میں سب سے زیادہ نذرآتش کیا جاتا ہے

امریکی پرچم دنیا میں سب سے زیادہ نذرآتش کیا جاتا ہے
اسلام ٹائمز۔ امریکی پرچم نذرآتش کرنے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا گیا۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں گستاخانہ فلم کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں جہاں امریکی صدر اور ملعون پادری کے پتلے جلائے جا رہے ہیں وہاں اس سے کہیں زیادہ تعداد میں امریکی پرچم بھی نذرآتش ہوئے ہیں۔ ایک اندازے میں مطابق پاکستان میں گزشتہ 3 سے 4 دنوں میں کروڑوں امریکی پرچم نذرآتش کئے گئے ہیں۔

پاکستان میں ہونے والے مظاہروں میں کئی شرکاء امریکی پرچم جلاتے ہیں اور روانہ پاکستان میں ہزاروں کی تعداد میں مظاہرے ہوتے ہیں جن میں لاکھوں کی تعداد میں امریکی پرچم جلائے جاتے ہیں اور اب تک پاکستان سمیت دنیا بھر میں جلائے جانے والے پرچموں میں سب سے زیادہ تعداد امریکی پرچموں کی ہے۔ ’’اسلام ٹائمز‘‘کے خصوصی سروے کے مطابق شہریوں کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ یہی پرچم جلایا جاتا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ امریکی پرچم کی نذرآتش ہونے والی تعداد کروڑوں اربوں تک ہے اور گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ والوں کو یہ ریکارڈ بھی اپنی بک میں شامل کرنا چاہیے کہ امریکیوں کی بری اور بے ہودہ حرکتوں کی وجہ سے ان کا پرچم سزا بھگتا ہے۔ ایک شہری کا کہنا تھا کہ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں امریکی پرچم کی تصویر لگا کر نیچے لکھا جائے کہ یہ پرچم اپنوں کے کئے کی سزا بھگتے میں اول نمبر پر آیا ہے۔ امریکا کے بعد سب سے زیادہ جلنے والا پرچم اسرائیل کا ہے۔
خبر کا کوڈ : 198030
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش