0
Monday 24 Sep 2012 14:29

یوم عشق رسول، ہنگامہ آرائی اور جلاﺅ گھیراﺅ کرنے والے مزید پانچ ملزمان سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار

یوم عشق رسول، ہنگامہ آرائی اور جلاﺅ گھیراﺅ کرنے والے مزید پانچ ملزمان سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار
اسلام ٹائمز۔ کراچی کے علاقے کلفٹن میں یوم عشق رسول کے روز احتجاج کے دوران ہنگامہ آرائی اور جلاﺅ گھیراﺅ کرنے والے مزید پانچ ملزمان کو بوٹ بیسن پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کرلیا ہے جبکہ مائی کلاچی پھاٹک کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔ پولیس کے مطابق جمعہ کو یوم عشق رسول صلی اللہ وعلیہ وسلم کے موقع پر ہنگامہ آرائی اور جلاﺅ گھیراﺅ کرنے والے مزید پانچ ملزمان کو بوٹ بیسن پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق شہر بھر میں احتجاج کی آڑ میں لوٹ مار، ہنگامہ آرائی اور جلاﺅ گھیراﺅ کرنے والے ملزمان کی تلاش کے لئے ڈی آئی جی ایسٹ کو خصوصی ٹاسک دیا گیا۔ ملزمان کی گرفتاری کے لئے ان تمام مقامات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جارہی ہے جہاں لوٹ مار اور ہنگامہ آرائی کے واقعات ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے مزید ملزمان کو بہت جلد گرفتار کیا جائے گا۔ ادھر جیکسن تھانے کی حدود مائی کلاچی پھاٹک کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا جس کی شناخت نہیں ہوسکی۔
خبر کا کوڈ : 198039
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش