QR CodeQR Code

کراچی، صحافی برادری امریکی گستاخانہ فلم کے خلاف آج احتجاجی مظاہرہ کرے گی

24 Sep 2012 14:41

اسلام ٹائمز: کے یو جے (دستور) نے صحافیوں سے اپیل کی ہے کہ تحفظ رسالت کے لئے احتجاجی مظاہرے میں بھرپور شرکت کرکے عالمی سطح پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں۔


اسلام ٹائمز۔ صحافیوں کی جانب سے امریکی گستاخانہ فلم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ آج (پیر) دوپہر 3 بجے کراچی پریس کلب کے باہر کیا جائے گا۔ کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) نے صحافیوں سے اپیل کی ہے کہ تحفظ رسالت کے لئے احتجاجی مظاہرے میں بھرپور شرکت کرکے عالمی سطح پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں۔واضح رہے کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی توہین آمیز فلم کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 198044

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/198044/کراچی-صحافی-برادری-امریکی-گستاخانہ-فلم-کے-خلاف-آج-احتجاجی-مظاہرہ-کرے-گی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org