0
Monday 24 Sep 2012 14:50

گستاخانہ فلم بنانے والوں کو کیفر کردار تک پہنچائے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے، مفتی فیاض صابری

گستاخانہ فلم بنانے والوں کو کیفر کردار تک پہنچائے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے، مفتی فیاض صابری
اسلام ٹائمز۔ مسلمانان عالم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک شاتمان رسولؐ گستاخانہ فلم بنانے والے تمام کرداروں کو کیفر کردار اور ان کے منطقی انجام تک نہیں پہنچا دیا جاتا۔ حکومت پاکستان او آئی سی کو اس بات پر مجبور کرے کہ وہ بین الاقوامی سطح پر ایسے مؤثر اقدامات کرے جن سے گستاخی رسولؐ کا باب ہمیشہ ہمیشہ کے لئے بند ہوسکے۔ یہ باتیں نیو کراچی علماء و عوام اہلسنت کے زیر اہتمام نکالی گئی تحفظ ناموس رسالتؐ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مفتی فیاض الحسن صابری، مفتی محمد اقبال سعیدی، مولانا شریف مہروی، مولانا معروف اشرفی، مولانا شہزاد رضا، قاری شمیم احمد، مولانا اکرم سیالوی، قاری نوراللہ، پیر بخش قادری و دیگر نے کہیں۔

مقررین نے کہا کہ دنیا میں ایسا کوئی شخص نہیں جو یہ نہیں جانتا کہ مسلمان اپنے پیارے رسول اکرم حضرت محمد مصطفےٰ (ص) اور ان کی حرمت و تقدیس کو اپنی جان و مال سے بھی عزیز رکھتے ہیں اور اس وجہ سے اپنی عزیز ترین ہستی کی شان میں کسی قسم کی گستاخی یا توہین و تضحیک کسی طور پر بھی برداشت نہیں کرسکتے لہذا امریکی اور یہودی ملعونوں کی بنائی ہوئی گستاخانہ فلم پر مسلمانوں کا ردعمل فطری اور متوقع ہے اس لئے یہ کہا جائے کہ ملعون ٹیری جونز نے گستاخانہ فلم یقینی طور پر دنیا کے امن و امان کو جان بوجھ کر خراب کرنے کے لئے تیار کی ہے۔ لہذا ٹیری جونز کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔

مقررین نے حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ گستاخانہ فلم کیخلاف پاکستان کے عاشقان رسولؐ کے احتجاج کو اقوام عالم تک پہنچا کر شاتمان رسولؐ کے احتساب کے لئے عملی اقدامات کریں اور دنیا بھر کی مہذب اور امن پسند اور احترام انسانیت کا نظریہ رکھنے والے ممالک کو مجبور کریں کہ وہ امریکی حکوت سے ملعون ٹیری جونز کو قرار واقعی اور سخت سے سخت سزا دلوائیں۔
خبر کا کوڈ : 198089
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش