0
Monday 24 Sep 2012 15:39

نوشہرہ میں بم دھماکہ، 5 افراد زخمی، پشاور میں 35 کلو بارودی مواد ناکارہ بنا دیا گیا

نوشہرہ میں بم دھماکہ، 5 افراد زخمی، پشاور میں 35 کلو بارودی مواد ناکارہ بنا دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ نوشہرہ میں بم دھماکہ کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے جبکہ پشاور میں دہشتگردی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 35 کلو گرام بارودی مواد کو ناکارہ کردیا گیا، ذرائع کے مطابق نوشہرہ میں دھماکہ رشکئی انٹر چینج پر پولیس وین کے قریب ہوا، جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔ دھماکہ اس وقت ہوا جب پولیس وین قیدیوں کو عدالت میں پیشی پر لے جانے کیلئے وہاں سے گزر رہی تھی۔ پولیس کے مطابق بظاہر دھماکہ ریمورٹ کنٹرول معلوم ہوتا ہے جس سے گاڑی کا اگلا حصہ بری طرح تباہ ہو گیا اور تین پولیس اہلکار جبکہ پیشی پر لے جائے جانے والے دو قیدی زخمی ہو گئے۔

علاوہ ازیں پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر شیخان میں پولیس نے ہتھ ریڑی میں نصب 35 کلو گرام بارودی مواد ناکارہ بنا کر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ ایس پی رورل خورشید خان کے مطابق شرپسندوں نے بڈھ بیر شیخان میں سڑک کنارے ہتھ گاڑی میں 35 کلو گرام دھماکہ خیز مواد نصب کر رکھا تھا۔ شرپسندوں نے دھماکہ خیز مواد کو ریمورٹ کنڑول کے ذریعے اڑانا تھا۔ پولیس کو اطلاع ملی جس پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے کو طلب کیا گیا جس نے موقع پر پہنچ کر دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنا کر دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔ انہوں نے بتایا کہ شرپسندوں کا نشانہ سیکیورٹی فورسز کا قافلہ تھا۔
خبر کا کوڈ : 198212
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش