QR CodeQR Code

صدر زرداری جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران گستاخانہ فلم پر قرارداد مذمت پیش کرینگے

24 Sep 2012 18:54

اسلام ٹائمز: دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ صدر اقوام متحدہ کے اجلاس سے خطاب میں توہین رسالت کے حوالے سے بھی بات کریں گے اور اسے بین الاقوامی سطح پر جرم قرار دینے کا مطالبہ کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ صدر آصف علی زرداری نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران گستاخانہ فلم پر قرار داد مذمت پیش کریں گے۔ صدر آصف علی زرداری اور امریکی ویزر خارجہ ہیلری کلنٹن کے درمیان آج ملاقات بھی ہو رہی ہے۔ صدر آصف علی زرداری اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لئے امریکہ کے شہر نیو یارک پہنچ گئے ہیں۔ اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی، بے نظیر بھٹو شہید انکم سپورٹ پروگرام کی چیئر پرسن فرزانہ راجہ اور پیپلز پارٹی کے رہنما جہانگیر بدر صدر آصف زرداری کے ساتھ ہیں۔
 
امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن صدر آصف زرداری سے آج ملاقات کریں گے۔ جس میں پاک امریکا تعلقات میں حالیہ پیش رفت، انسداد دہشت گردی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال ہو گا۔ صدر زرداری منگل کو شروع ہونے والے اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ میڈیا نیوز کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ صدر اقوام متحدہ کے اجلاس سے خطاب میں توہین رسالت کے حوالے سے بھی بات کریں گے اور اسے بین الاقوامی سطح پر جرم قرار دینے کا مطالبہ کریں گے۔ صدر پاکستان اپنے خطاب کے دوران گستاخانہ فلم پر قرار داد مذمت بھی پیش کریں گے۔ اور عالمی رہنماؤں کو پاکستانیوں کے جذبات سے آگاہ کریں گے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے علاوہ پاکستان افغانستان اور برطانیہ کے دوران سربراہان کی سطح پر سہ فریقی مزاکرات ہوں گے۔ پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری بھی نیویارک میں موجود ہیں۔ وہ امریکا میں پیپلز پارٹی کے انٹرنیشنل کنونشن سے خطاب کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 198257

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/198257/صدر-زرداری-جنرل-اسمبلی-سے-خطاب-کے-دوران-گستاخانہ-فلم-پر-قرارداد-مذمت-پیش-کرینگے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org