QR CodeQR Code

گلگت بلتستان میں مختلف شعبوں کے ملازمین کو گزشتہ 3 ماہ سے تنخواہ نہیں دی گئی

24 Sep 2012 20:24

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق مختلف سرکاری اداروں میں محکمہ سیاحت، ریسکیو 1122 سمیت دیگر محکموں میں ترقیاتی منصوبوں کے تحت بھرتی کئے گئے تمام ملازمین کو رمضان المبارک کے مہینے سے تاحال تنخواہیں ادا نہیں کی گئی ہیں، جس کی وجہ سے ملازمین کو بے شمار مسائل و مشکلات کا سامنا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے تحت بھرتی ہونے والے ملازمین کو گزشتہ 3 ماہ سے تنخواہ نہیں دی گئی ہے، جس کی وجہ سے ملازمین کے گھروں میں فاقوں کی نوبت پیدا ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مختلف سرکاری اداروں میں محکمہ سیاحت، ریسکیو 1122 سمیت دیگر محکموں میں ترقیاتی منصوبوں کے تحت بھرتی کئے گئے تمام ملازمین کو رمضان المبارک کے مہینے سے تاحال تنخواہیں ادا نہیں کی گئی ہیں، جس کی وجہ سے ملازمین کو بے شمار مسائل و مشکلات کا سامنا ہے حتی کہ ان ملازمین کے بچوں کی فیسیں ادا نہ ہونے پر اسکولوں سے نکالنے کے نوٹسز دیئے گئے ہیں۔ ملازمین نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر تنخواہیں ادا کی جائیں تاکہ انہیں درپیش مسائل و مشکلات سے نجات مل سکے۔


خبر کا کوڈ: 198265

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/198265/گلگت-بلتستان-میں-مختلف-شعبوں-کے-ملازمین-کو-گزشتہ-3-ماہ-سے-تنخواہ-نہیں-دی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org