0
Monday 24 Sep 2012 21:57

اتحاد کی کوشش ناکام بنانے کی ذمہ دار بھارتی حکومت ذمہ دار ہے، شبیر شاہ

اتحاد کی کوشش ناکام بنانے کی ذمہ دار بھارتی حکومت ذمہ دار ہے، شبیر شاہ
اسلام ٹائمز۔ شبیر احمد شاہ نے اتحاد کی کوشش کو ناکام بنانے کا ذمہ دار بھارتی حکومت کو ٹھہراتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دنیا کی کسی بھی قوم نے قربانیاں دیئے بغیر آزادی حاصل نہیں کی، تاہم میں اتحاد برائے اتحاد کا قائل نہیں بلکہ ایسا فکری اتحاد و اتفاق چاہتا ہوں جو کشمیر کی آزادی پر منتج ہو، نور آباد سرینگر میں 22 اور 23 ستمبر کو جموں و کشمیر فریڈم پارٹی کا دو روزہ اجلاس پارٹی کے سربراہ شبیر احمد شاہ کی صدارت میں منعقد ہوا، شرکاء اجلاس نے بین الاقوامی سیاسی حالات کے پس منظر میں ریاست جموں و کشمیر کی موجودہ سیاسی صوت حال پر تفصیلی بحث و مباحثہ کیا۔ شبیر احمد شاہ نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ مسئلہ کشمیر شہداء کی قربانیوں کی وجہ سے مسئلہ فلسطین کے بعد دوسرے نمبر پر عالمی توجہ کا مرکز بن چکا ہے، یہ اب ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم مسئلہ کشمیر کا وہ حل تلاش کریں جس کا خواب ہمارے عظیم شہیدوں نے دیکھا تھا، شبیر شاہ نے کہا کہ قیادت کے درمیان اتحاد پیدا کرانے کا محاذ بہت اہم ہے جس کے لئے میں نے مختلف سیاسی تنظیموں کے درمیان فکر و عمل کا اتحاد پیدا کرنے کی کوشش کی تھی جس کو بھارت کی حکومت نے مجھے گرفتار کر کے ناکام بنا دیا۔
خبر کا کوڈ : 198266
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش