QR CodeQR Code

کوئٹہ، تنظیم نور ہدایت کا گستاخانہ فلم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

24 Sep 2012 23:17

اسلام ٹائمز: مظاہرین نے اسلامی ممالک کے حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکہ سمیت دیگر کفری قوتوں کے سفیروں کو اپنے ملکوں سے نکال باہر کریں۔


اسلام ٹائمز۔ تنظیم ہدایت نور کے زیر اہتمام امریکہ میں بنائی جانے والی گستاخانہ فلم کے خلاف کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ہوا، مظاہرین نے امریکہ اور مغربی قوتوں کیخلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے اسلامی ممالک کے حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکہ سمیت دیگر کفری قوتوں کے سفیروں کو اپنے ملکوں سے نکال باہر کریں اور اسلام کے وقار اور اپنے پیغمبروں کی ناموس کے تحفظ کیلیے متحد ہو جائیں۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے صدر اور دیگر عہدیداروں نے کہا ہے کہ گستاخانہ فلم کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، کفری قوتیں مختلف ادوار میں اس طرح کی گھناؤنی اور ناپاک سازشیں کرتی رہی ہیں۔ گستاخانہ فلم سے مسلمانوں کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی ہے۔ جس کی وجہ سے آج امت مسلمہ دنیا بھر میں احتجاج کر رہی ہے۔
 
ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لے کر امریکی سفیر کو ملک بدر کرکے امریکہ سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے چاہئے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ملعون پادری ٹیری جونز سمیت دیگر کو سر عام پھانسی دیی جائے۔ آخر میں مظاہرین اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔


خبر کا کوڈ: 198289

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/198289/کوئٹہ-تنظیم-نور-ہدایت-کا-گستاخانہ-فلم-کے-خلاف-احتجاجی-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org