0
Monday 24 Sep 2012 23:31

ناموس رسالت (ص) کیلئے خواتین اپنے خون کا آخری قطرہ تک بہادیں گی، سدرہ صابری

ناموس رسالت (ص) کیلئے خواتین اپنے خون کا آخری قطرہ تک بہادیں گی، سدرہ صابری
اسلام ٹائمز۔ جامع منظور المشائخ صابریہ، جامع نظامیہ مصطفیٰ، جامع الحق، جامع غوثیہ اور جامع انوار خضرا کے زیر اہتمام بہاولپور میں سدرہ صابری، سفیہ طاہرہ سعیدی، اسماء صفدر کی قیادت میں خواتین کی احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں سدرہ صابری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گستاخ رسول (ص) کو سزاء ملنے تک ملت اسلامیہ کا ہر فرد خصوصاً خواتین سراپا احتجاج ہیں، ناموس رسالت (ص) کے لئے خواتین اپنے خون کا آخری قطرہ تک بہادیں گی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے صفیہ طاہرہ نے کہا کہ محبت و اطاعت مصطفیٰ سے پوری دنیا امن کا گہوارہ بن سکتی ہے لیکن یہودیوں کا ایک مخصوص ٹولہ جان بوجھ کر اس طرح کی گستاخانہ حرکتوں سے دنیا کا امن خراب کر رہا ہے، اسما صفدر نے کہا کہ گستاخ رسول (ص) کی سزاء اس کے علاوہ کچھ نہیں کہ اسے واصل جہنم کر دیا جائے، ریلی کے آخر میں ملعون ٹیری جونز کا پتلا نذر آتش کیا گیا، اور خواتین نے اسکی جوتوں اور ڈنڈوں سے پٹائی بھی کی۔
خبر کا کوڈ : 198293
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش