0
Monday 24 Sep 2012 23:48

ملتان، گستاخانہ فلم کے خلاف ایمپلائز یونین کا احتجاج

ملتان، گستاخانہ فلم کے خلاف ایمپلائز یونین کا احتجاج
اسلام ٹائمز۔ گستاخانہ فلم کے خلاف ملک کے مختلف حصوں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، صحافیوں، طلباء اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے احتجاجی ریلیاں نکالیں اور مظاہرے کیے، ملتان میں ایم ڈی اے ایمپلائز یونین نے توہین آمیز فلم کے خلاف مظاہرہ کیا اور ریلی نکالی، ریلی ایکسائز آفس سے شروع ہو کر ایم ڈی اے چوک پر ختم ہوئی، مظاہرین نے امریکا مخالف بینر اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا احتجاج اُس وقت تک جاری رہے گا جب تک شاتم رسول (ص) کو پھانسی نہیں دی جاتی، اُنہوں نے کہا کہ امریکی فلمساز نے توہین آمیز فلم بنا کر مسلمانوں کے دلوں کو شدید ٹھیس پہنچائی ہے، ہم ناموس رسالت (ص) کی خاطر اپنی جان تک قربان کر دیں۔
خبر کا کوڈ : 198308
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش