QR CodeQR Code

نیویارک پہنچنے پر صدر آزاد کشمیر سے پوچھ گچھ

25 Sep 2012 10:38

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق صدر آزاد کشمیر کو جان کینڈی ائیرپورٹ پر امیگریشن حکام نے دو گھنٹے پوچھ گچھ کیلئے حراست میں رکھا۔ جبکہ وفد میں شامل ایک رکن ابھی بھی زیرحراست ہے۔ صدارتی سیکرٹریٹ کی جانب سے تردید یا تصدیق نہیں کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد ریاست جموں و کشمیر سردار محمد یعقوب خان کو امریکہ پہنچنے پر نیویارتک کے جان کینڈی ائیر پورٹ پر دو گھنٹے تک پوچھ گچھ کیلئے حراست میں رکھا گیا جبکہ ان کے ہمراہ جانے والے دو رکنی وفد جس میں صدارتی سیکرٹری سردار فاروق تبسم اور پریس سیکرٹری بشارت محبوب شامل تھے کو مزید پوچھ گچھ کیلئے روک لیا گیا تھا۔ ایک انگریزی روزنامہ میں چھپنے والی خبر کے مطابق صدر آزاد ریاست او آئی سی کے وزیر خارجہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے امریکہ گئے تھے۔ حکومت آزاد کشمیر کی جانب سے اس حوالے سے کوئی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی اور نہ ہی صدارتی سیکرٹریٹ کی جانب سے کوئی وضاحتی بیان جاری کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 198384

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/198384/نیویارک-پہنچنے-پر-صدر-آزاد-کشمیر-سے-پوچھ-گچھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org