QR CodeQR Code

سیکیورٹی فوسز اپنے فرائض کی انجام دہی میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتیں، سجاد سلیم ہوتیانہ

25 Sep 2012 14:38

اسلام ٹائمز: چیف سیکریٹری آفس گلگت میں امن و امان کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے چیف سیکریٹری نے کہا کہ امن کے مکمل قیام کے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا ہے اور معاشی و تعلیمی ترقی بھی ممکن نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان سجاد سلیم ہوتیانہ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں امن و امان کے مکمل قیام کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں تاکہ یہاں پر ہر طرف امن و سکون کا دور دورہ رہے۔ چیف سیکریٹری آفس میں امن و امان کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چیف سیکریٹری سجاد سلیم ہوتیانہ نے کہا کہ سیکیورٹی فوسز اپنے فرائض کی انجام دہی میں کسی قسم کی کوتاہی نہ بریں اور علاقے میں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ امن کے مکمل قیام کے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا ہے اور معاشی و تعلیمی ترقی بھی ممکن نہیں ہے، اس لئے گلگت بلتستان میں سیکوریٹی کے تمام تر ضروری اقدامات اٹھائے جائیں اور شہریوں کو ہر قسم کا تحفظ فراہم کیا جائے۔ اجلاس میں گلگت بلتستان انتظامیہ کے متعلقہ افسران اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہوں نے شرکت کی اور گلگت بلتستان میں سیکیورٹی اقدامات کے حوالے سے چیف سیکریٹری کو تفصیلی بریفنگ دی۔


خبر کا کوڈ: 198514

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/198514/سیکیورٹی-فوسز-اپنے-فرائض-کی-انجام-دہی-میں-کسی-قسم-کوتاہی-نہ-برتیں-سجاد-سلیم-ہوتیانہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org