0
Tuesday 25 Sep 2012 14:56

حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا فیصلہ واپس لے، عوام

حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا فیصلہ واپس لے، عوام
اسلام ٹائمز۔ گلگت کے عوامی و سماجی حلقوں نے کہا ہے کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا فیصلہ واپس لے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے عوام بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ سیاسی، سماجی اور عوامی حلقوں میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت غریبوں کو ریلیف دینے میں یکسر ناکام ہوچکی ہے، ملک میں مہنگائی کا طوفان امڈ آیا ہے تو دوسری طرف پٹرول کی قیمت میں اضافہ ظلم کے مترادف ہے، ملک میں ایک طرف دہشتگردی نے جینا حرام کر رکھا ہے تو دوسری طرف پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ کی وجہ سے غریب کی کمر ٹوٹ کے رہ گئی ہے۔

عوامی و سماجی حلقوں نے کہا ہے کہاسی طرح کے غیر ضروری اقدامات کی وجہ سے معاشرے میں فرسٹریشن بڑھ رہی ہے اور لوگوں میں حکومت کے خلاف منفی جذبات ابھر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے نہ صرف اشیاء کی نقل و حمل مہنگی ہوجائے گی بلکہ مہنگائی کی ایک نئی لہر عوام کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی۔
خبر کا کوڈ : 198523
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش