0
Tuesday 25 Sep 2012 18:14

کامرہ ائیربیس پر حملے کی تحقیقات میں پیشرفت، دو مزید افراد گرفتار

کامرہ ائیربیس پر حملے کی تحقیقات میں پیشرفت، دو مزید افراد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ کامرہ ایئر بیس پر گزشتہ ماہ کے دہشت گردی حملہ کی تحقیقات میں اہم پیشرفت کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ ایک ہلاک دہشت گرد کے کروڑوں روپے والے بنک اکاؤنٹ کا انکشاف بھی ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایئربیس حملے میں ہلاک دہشت گرد فیصل شہزاد کے 2 رشتہ دار راول پنڈی اور ٹیکسلا سے حراست میں لئے گئے ہیں، ان کے نام اللہ دتہ اور بابر بتائے گئے ہیں، ان میں سے ایک ٹیکسلا میں ایک سیاسی جماعت کا رکن بھی ہے۔

دوسری جانب کامرہ ائیر بیس پر پاک فوج کی جوابی کارروائی میں ہلاک ہونے والے دہشت گرد فیصل شہزاد کے بنک اکاونٹ میں 9 کروڑ روپیہ موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع نے بتایاہے کہ فیصل شہزاد واہ فیکٹری کا سابق ملازم رہا ہے اور وہ اس سے قبل دہشت گردی کے ایک مقدمہ میں بری بھی ہوا تھا۔ سکیورٹی ادارے تحقیقات کر رہے ہیں کہ فیصل شہزاد کے اکاؤنٹ میں اتنی زیادہ رقم کہاں سے آئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 198584
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش