QR CodeQR Code

امام حسین ع اور شہدائے کربلا کا چہلم نہایت عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

5 Feb 2010 12:36

آج ملک بھر میں سید الشہدا امام حسین ع اور شہدائے کربلا کا چہلم نہایت عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ملک بھر میں مجالس عزا پرپا کی جا رہی ہیں اور جلوس نکالے جا رہے ہیں۔اس موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی


کراچی:آج ملک بھر میں سید الشہدا امام حسین ع اور شہدائے کربلا کا چہلم نہایت عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ملک بھر میں مجالس عزا پرپا کی جا رہی ہیں اور جلوس نکالے جا رہے ہیں۔اس موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتطامات کیے گئے ہیں۔ دس محرم کو ریگزار کربلا میں امام حسین ع اور آپ کے جانثار ساتھیوں کو بھوکا پیاسا بے گناہ فوج یزید نے شہید کر دیا تھا۔شہداء کرام میں چھ ماہ کے شیر خوار سے لے کر اسی برس کے بوڑھے بھی شامل تھے۔آج ان شہداء کا چہلم نہایت عقیدت اور احترام سے منایا جا رہا ہے۔ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں قصبوں اور دیہات میں مجالس عزا برپا کی جا رہی ہیں جن کے بعد جلوس نکالے جائیں گے۔کراچی میں چہلم کی مرکزی مجلس نشتر پارک میں ہو رہی ہے جس کے بعد جلوس بر آمد ہو گا جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیان میں اختتام پذیر ہو گا۔لاہور میں مرکزی جلوس حویلی الف شاہ سے برآمد ہو گا جو شام کو کر بلا گامے شاہ میں اختتام پذیر ہو گا۔اس موقع پر ملک بھر میں سیکوریٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں اور جلوسوں کے راستوں میں بڑی تعداد میں پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 19862

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/19862/امام-حسین-ع-اور-شہدائے-کربلا-کا-چہلم-نہایت-عقیدت-احترام-سے-منایا-جا-رہا-ہے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org