0
Tuesday 25 Sep 2012 23:35

میرواعظ عمر فاروق کو اسلامی کانفرنس تنظیم کے اہم اجلاس میں شرکت کی دعوت

میرواعظ عمر فاروق کو اسلامی کانفرنس تنظیم کے اہم اجلاس میں شرکت کی دعوت
اسلام ٹائمز۔ اسلامی کانفرنس تنظیم کے پلیٹ فارم پر مسئلہ کشمیر اور حقوق انسانی کی پامالیوں کا احاطہ کرنے کیلئے 26 ستمبر کو کشمیر سے متعلق رابطہ گروپ کا اہم اجلاس امریکی شہر نیویارک میں طلب کیا گیا ہے، جس میں شرکت کیلئے تمام ممبر ممالک کے نمائندوں اور کل جماعتی حریت کانفرنس (م) کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے، اسلامی کانفرنس تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اجلاس بھی 28 ستمبر کو نیو یارک میں منعقد ہوگا۔ جس میں میرواعظ عمر فاروق مسئلہ کشمیر کے حل اور حقوق انسانی کی پامالیوں بشمول گمنام قبروں، حراستی اموات، گمشدگیوں اور قیدیوں کی حالت زار کا تفصیلی تذکرہ کریں گے۔
 
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 67ویں سالانہ اجلاس کے موقعہ پر امریکی شہر نیو یارک میں مسلم ممالک کی تنظیم اسلامی کانفرنس کے وزرائے خارجہ اور کشمیر سے متعلق رابطہ گروپ کے علیحدہ علیحدہ اجلاس بھی منعقد ہونگے، میڈیا رپورٹس کے مطابق 26 ستمبر کو کشمیر سے متعلق اسلامی کانفرنس تنظیم کے رابطہ گروپ کا اہم اجلاس منعقد ہوگا، جس میں مذکورہ گروپ کے ممبر ممالک بشمول پاکستان، ترکی، سعودی عرب اور نائیجیریا کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ساتھ کل جماعتی حریت کانفرنس (م) کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق بطور مبصر شریک ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 198621
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش