0
Wednesday 26 Sep 2012 12:35

کراچی میں لاشوں کی سیاست کرنیوالے غیر ملکی ایجنٹ ہیں، ترجمان بلاول ہاﺅس

کراچی میں لاشوں کی سیاست کرنیوالے غیر ملکی ایجنٹ ہیں، ترجمان بلاول ہاﺅس
اسلام ٹائمز۔ صدارتی کیمپ ہاؤس بلاول ہاؤس کے ترجمان اعجاز درانی نے کہا ہے کہ پاکستان کے روشنیوں کے شہر کراچی میں لاشوں کی سیاست کرنیوالے غیر ملکی ایجنٹ ہیں، پیپلز پارٹی اور اتحادی جماعتیں کل کی طرح مستقبل میں بھی متحد رہیں گی اور اتحادی جماعتیں کبھی بھی وفاق اور جمہوری حکومت کا ساتھ نہیں چھوڑیں گی۔ بلاول ہاؤس سے جاری بیان میں اعجاز درانی نے کہاکہ یوم عشق رسولؐ کے نام پر جن لوگوں نے مذہب اسلام کے مقدس نام کی جگ ہنسائی کی ان کا ناپاک چہرہ خود ہی عوام کے سامنے بے نقاب ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آج کراچی میں معصوم اور بیگناہ لوگوں کی لاشوں پر وہی لوگ سیاست کے تاج محل بنانے کی کوشش کر رہے ہیں جنہوں نے ذوالفقار علی بھٹو، بینظیر بھٹو اور پورے بھٹو خاندان کے قتل میں اہم کردار ادا کیا، بھٹو خاندان کے قاتل یہ بات کان کھول کر سن لیں کہ جب گڑھی خدا بخش کی کربلا کے مریدوں کا صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا تو پھر دما دم مست قلندر ہوگا اور جنرل ضیاء اور مشرف کی باقیات کو دنیا کے کسی حصے میں پناہ نہیں ملے گی۔
خبر کا کوڈ : 198735
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش