0
Wednesday 26 Sep 2012 19:28

امریکہ مخالف ریلیوں میں پرتشدد واقعات سے دنیا کو غلط پیغام دیا گیا، شیخ امان اللہ

امریکہ مخالف ریلیوں میں پرتشدد واقعات سے دنیا کو غلط پیغام دیا گیا، شیخ امان اللہ
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (ف) خیبر پختونخوا کے امیر شیخ امان اللہ کا کہنا ہے کہ امریکہ کے خلاف ریلیوں میں پرتشدد واقعات سے دنیا کو غلط پیغام دیا گیا، فاٹا میں مزید آپریشنز ملکی سالمیت کیخلاف ثابت ہونگے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیات آباد پشاور میں کرک اور لکی مروت کے پارٹی عہدیداروں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام قبائلی عوام کے حقوق اور انکے مستقبل کے حوالے سے ان ہی کے فیصلوں کا احترام کریگی۔ قبائل پر ہونیوالے مظالم ایک سوچے سمجھے منصوبے کا حصہ ہے، قبائلی عوام اسلام سے والہانہ عقیدت رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کو نشانہ بنا کر سزاء دی جارہی ہے۔
 
انہوں کہا کہ فاٹا آپریشن میں اب تک بے گناہ افراد کو ظلم و ستم کا نشانہ بنایا گیا، مدارس اور مساجد کو شہید کیا گیا، اور بے گناہ عوام کا خون بہایا گیا، مزید آپریشنز ملکی سالمیت کے خلاف ثابت ہوں گے، انہوں نے کہا کہ توہین رسالت (ص) کے خلاف عوام کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے مغربی دنیا بالخصوص امریکہ سے تعلقات پر نظرثانی کرنی چاہئے۔ انہوں نے توہین رسالت (ص) کے خلاف پرتشدد احتجاج کے واقعات پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے خلاف ریلیوں میں پرتشدد واقعات سے دنیا کو غلط پیغام دیا گیا۔ انہوں نے اقلیتی برادری کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں تمام طبقات کا احترام لازمی ہے۔
خبر کا کوڈ : 198830
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش