QR CodeQR Code

ایران شام کے بحران کا پرامن اور سیاسی حل چاہتا ہے، علی اکبر صالحی

26 Sep 2012 19:54

اسلام ٹائمز: نیویارک میں یو این او خصوصی نمائندے اخضر ابراہیمی کے ساتھ ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسلامی جہوری ایران شام کی حکومت اور مخالفین کے درمیان مذاکرات اور بات چیت کا خیر مقدم کرتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے کہا ہے کہ ایران شام کے بحران کا سیاسی راہ حل چاہتا ہے اور حکومت اور مخالفین کے درمیان مذاکرات کا خیرمقدم کرتا ہے۔
علی اکبر صالحی نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سڑسٹھویں سالانہ اجلاس کے موقع پر صحافیوں کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران غیر وابستہ تحریک کا سربراہ ہونے کی حیثیت سے، اور شام کے بحران کو پرامن اور سیاسی طور پر حل کرنے کے لئے تشکیل پانے والے چار رکنی رابطہ گروپ کا رکن ہونے کی حیثیت سے ایک خاص مقام رکھتا ہے۔ 

ایران کے وزیر خارجہ نے عرب لیگ کے سیکرٹری نبیل العربی اور اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اخضر ابراہیمی سے ملاقات میں شام کے بحران کے سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ایران شام کی حکومت اور مخالفین کے درمیان مذاکرات اور بات چیت کا خیر مقدم کرتا ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ نے تشدد اور خونریزی روکے جانے کو اسلامی جمہوریہ ایران کا بنیادی مقصد قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس بار اخضر ابراہیمی سے ضروری ہم آہنگی انجام پائی ہے۔


خبر کا کوڈ: 198841

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/198841/ایران-شام-کے-بحران-کا-پرامن-اور-سیاسی-حل-چاہتا-ہے-علی-اکبر-صالحی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org