QR CodeQR Code

سزاء پوری کرنے کے باوجود ملتان جیل میں قید سید حسن رضا منصب شہادت پر فائز

26 Sep 2012 21:21

اسلام ٹائمز: ذرائع کا کہنا ہے کہ دو ماہ قبل سپاہ محمد (ص) کے ضلعی سالار کی سزاء مکمل ہوگئی تھی اور انہیں غیر قانونی طور پر ایک کال کوٹھڑی میں قید کیا گیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ 16 سال سے سنٹرل جیل ملتان میں قید سپاہ محمد (ص) ملتان کے سالار سید حسن رضا شمسی پراسرار طور پر اپنے خالق حقیقی سے جاملے، ذرائع کے مطابق سید حسن رضا کو 1996ء میں رونماء ہونے والے سانحہ الخیر میں پولیس نے بے بنیاد کیس بناکر گرفتار کیا تھا، جس کے بعد عدالت نے انہیں سزائے موت سنادی، جو بعدازاں عمر قید میں تبدیل ہوگئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ دو ماہ قبل سید حسن رضا کی سزاء مکمل ہوگئی تھی اور انہیں غیر قانونی طور پر ایک کال کوٹھڑی میں قید کیا گیا تھا، جہاں سے ہوا اور روشنی کا گزر بھی مشکل تھا، آج حسن رضا شمسی جیل میں ہی پراسرار طور پر شہید ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق شہید کی میت کو نشتر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا پوسٹ مارٹم کیا گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ 52 سالہ سید حسن رضا شمسی کی میت جب اسپتال لائی گئی تو ان کے ناک اور کان سے خون بہہ رہا تھا، واضح رہے کہ جنوبی پنجاب میں سپاہ محمد (ص) کے رہنمائوں کو انتظامیہ اور کالعدم فرقہ پرست تنظیموں نے ماضی میں ایک خاص منصوبہ بندی کے تحت نشانہ بنایا، اس سے قبل سپاہ محمد (ص) بہاولپور کے سالار سید قمر حیدر عابدی کو بھی کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے شہید کردیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 198866

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/198866/سزاء-پوری-کرنے-کے-باوجود-ملتان-جیل-میں-قید-سید-حسن-رضا-منصب-شہادت-پر-فائز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org