0
Thursday 27 Sep 2012 14:15

امریکہ بھارت گٹھ جوڑ اثر دکھا گیا، روسی صدر کا دورہ پاکستان ملتوی

امریکہ بھارت گٹھ جوڑ اثر دکھا گیا، روسی صدر کا دورہ پاکستان ملتوی
اسلام ٹائمز۔ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے اپنا دورہ پاکستان بھارت کے دبائو پر ملتوی کر دیا، روسی صدر نے 2 اکتوبر سے اسلام آباد میں شروع ہونے والی چار ملکی سربراہی کانفرنس میں شرکت کرنا تھی۔ میڈیا نیوز کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے اپنے دیرینہ ساتھی ملک بھارت کے دبائو ڈالنے پر اپنا دورہ پاکستان ملتوی کر دیا ہے۔ روسی صدر نے پاکستان میں 2 اکتوبر سے شروع ہونے والی چار ملکی سربراہی کانفرنس میں شرکت کرنا تھی۔ ذرائع کے مطابق امریکہ نے روسی صدر کا دورہ ملتوی کرانے کے لئے بھارتی حکومت پر دبائو ڈالا تھا۔

دوسری جانب دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کا دورہ پاکستان ملتوی ہونے کے باعث چار ملکی سربراہی کانفرنس بھی ملتوی کر دی گئی ہے۔ چار ملکی سربراہی کانفرنس میں پاکستان، روس، تاجکستان اور افغانستان کے سربراہوں نے شرکت کرنا تھی۔ روسی صدر ولادی میر پوٹن نے صدر پاکستان کے نام ایک خط میں پاک روس باہمی تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ روس پاکستان کے ساتھ دیگر شعبوں کے علاوہ اقتصادی تعاون کو بھی فروغ دینا چاہتا ہے۔ انہوں صدر پاکستان کو دورہ روس کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں آپ کا روس میں استقبال کرتے ہوئے ہمیشہ خوشی ہو گی۔ انہوں نے اُمید ظاہر کی ہے کہ ان کی صدر پاکستان سے ون ٹو ون ملاقات جلد ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 199016
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش