0
Thursday 27 Sep 2012 15:15

ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کے زیر اہتمام حسن رضا شمسی کی شہادت کیخلاف احتجاجی ریلی

ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کے زیر اہتمام حسن رضا شمسی کی شہادت کیخلاف احتجاجی ریلی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام ملتان میں شہید حسن رضا شمسی کی شہادت کے خلاف نشتر اسپتال سے لیکر سورج میانی ملتان تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین ملتان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی، ڈویژنل صدر آئی ایس او ملتان تہور حیدری اور دیگر نے کی، ریلی میں مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے رہنمائوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، ریلی کے شرکاء نے شہید سید حسن رضا شمسی کے جسد خاکی کو ریلی کی شکل میں دربار حضرت سخی سلطان علی اکبر پہنچایا گیا۔ 

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان کے ڈویژنل صدر تہور حیدری نے کہا کہ آج شیعیان حیدر کرار جیل میں بھی محفوظ نہیں ہیں، ہمارے اسیروں کو بھی چُن چُن کر شہید کیا جا رہا ہے جبکہ پاکستانی کی ایجنسیاں ایک خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہیں، اُنہوں نے کہا کہ شہادت ہمارا ورثہ ہے، جسے ہماری مائوں نے ہمیں دودھ میں پلایا ہے، ریلی کے شرکاء نے پنجاب حکومت، شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
خبر کا کوڈ : 199039
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش