QR CodeQR Code

شہید حسن شمسی کو ڈسٹرکٹ جیل کے عملے نے قتل کیا، وُرثاء کا دعویٰ

27 Sep 2012 15:30

اسلام ٹائمز: میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید نسیم عباس شمسی نے کہا کہ حسن کاظمی کی عمر قید پوری ہوگئی تھی، لیکن اس کے باوجود پنجاب حکومت کی ایماء اُنہیں پابند سلاسل رکھا گیا تھا، شہید کو اُس سیل میں رکھا گیا تھا، جہاں نہ دن کا پتہ ہوتا تھا نہ رات کا۔


اسلام ٹائمز۔ 16 سال سے پابند سلاسل رہنے والے 52 سالہ سید حسن رضا شمسی کو غیر قانونی حراست میں رکھا گیا تھا اور اُنہیں ایسے سیل میں رکھا گیا تھا کہ جہاں ہوا کا گزر بھی نہیں ہوتا تھا، ہم نے کئی بار سپریٹنڈنٹ جیل کو اس حوالے سے آگاہ کیا کہ آپ کی جیل میں ایک ایسا قیدی ہے کہ جس کی عمر قید بھی پوری ہو چکی ہے، لیکن آخر کیا وجوہات ہیں کہ آپ اُنہیں رہا نہیں کرتے۔ جس پر جیل انتظامیہ کا جواب ہوتا تھا کہ ابھی اُوپر سے کوئی حکم نہیں آیا، ہم مجبور ہیں، ان خیالات کا اظہار شہید سید حسن کاظمی کے کزن سید نسیم عباس شمسی نے نشتر اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ 

اُنہوں نے مزید کہا کہ سید حسن شمسی کو دودھ میں زہر ملا کر شہید کیا گیا، ہمیں فخر ہے کہ ہمارے خاندان کا ایک فرد سیرت امام موسٰی کاظم علیہ السلام پر چلتے ہوئے سولہ سال کی بے گناہ اسیر ی اور اُس کے بعد زہر سے شہید ہونے کے بعد زندان سے باہر نکلا۔ اُنہوں نے کہا کہ قرآن کا فیصلہ ہے کہ شہید زندہ ہوتا ہے، جس کا عملی ثبوت سید حسن رضا شمسی نے دیا، شہادت کے بعد دس گھنٹے گزر جانے کے باوجود بھی اُن کے کانوں سے خون رواں دواں ہے۔


خبر کا کوڈ: 199055

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/199055/شہید-حسن-شمسی-کو-ڈسٹرکٹ-جیل-کے-عملے-نے-قتل-کیا-و-رثاء-کا-دعوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org