QR CodeQR Code

گستاخانہ فلم کیخلاف منفرد اور موثر احتجاج کی وجہ سے ہمیں انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، علامہ ناصر عباس

27 Sep 2012 17:34

اسلام تائمز: العارف ہاؤس اسلام آباد سے جاری بیان میں مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ کراچی میں بعض پولیس آفیسرز کا جانبدارانہ رویہ نہ صرف پولیس فورس پر عوامی اعتماد کو ختم کر رہا ہے بلکہ عوام میں پولیس کے بارے میں شکوک کو بڑھاوا دے رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کراچی اور کوئٹہ میں مسلسل شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یوں لگتا ہے کہ کراچی شہر کے بعض پولیس آفیسرز اور کالعدم دہشت گردوں کا کوئی باہمی گٹھ جوڑ ہو چکا ہے، جس کا ہدف وہاں کی مظلوم عوام ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر سکیورٹی ادارے اپنے اندر سے جانبدار اور متعصب افراد کو نہیں نکالیں گے تو ملک کا امن و امان تباہ و برباد ہو جائے گا۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے گذشتہ روز کوئٹہ میں جیولوجیکل سروے کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور اسی طرح کراچی میں دو دن میں ہونے والی پچیس سے زائد شیعہ ٹارگٹ کلنگ پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی ادارے جب اپنے شہریوں کو تحفظ نہیں دے سکتے تو پھر ان اداروں کو قومی خزانے پر بوجھ بنانے کی ضرورت ہی کیا ہے۔

مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ کراچی میں بعض پولیس آفیسرز کا جانبدارانہ رویہ نہ صرف پولیس فورس پر عوامی اعتماد کو ختم کر رہا ہے، بلکہ عوام میں پولیس کے بارے میں شکوک کو بڑھاوا دے رہا ہے۔ انہوں نے گستاخانہ فلم کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کے ہراول رول کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ بعض طاقتیں گستاخی رسول اللہ (ص) کے خلاف ہمارے بروقت اور موثر لیکن پرامن کردار کیوجہ سے ہمیں انتقامی طور پر نشانہ بنانے رہی ہیں۔

علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ کراچی میں ایک ہی خاندان کے افراد کا قتل عام اور کوئٹہ میں اہم سرکاری آفیسرز کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ ریاستی اداروں کی مسلسل اور دانستہ غفلت کا نتیجہ ہے اور اگر یہ سلسلہ فوراً نہیں رکا تو ہم راست قدم اٹھانے پر مجبور ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ ذمہ دار اور باشعور افراد کو یہ بات ذہن نشین کرلینی چاہیے کہ پاکستانی مسلمان عوام میں دن بدن قائم ہوتی ہوئی بھائی چارگی کی فضاء اور باہمی اتحاد و وحدت سے کچھ طاقتیں بشمول کالعدم دہشت گرد ٹولے سخت پریشان ہیں اور وہ تفرقہ اور اختلاف کے لئے ہر قسم کی کوشش کرینگے، لیکن تمام اسلامی مکاتب فکر اس جانب متوجہ ہیں اور وہ ایسی سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 199063

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/199063/گستاخانہ-فلم-کیخلاف-منفرد-اور-موثر-احتجاج-کی-وجہ-سے-ہمیں-انتقام-کا-نشانہ-بنایا-جا-رہا-ہے-علامہ-ناصر-عباس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org