QR CodeQR Code

کراچی میں اہل تشیع کے قتل میں امریکی ملوث ہیں، علامہ عبدالخالق اسدی

27 Sep 2012 20:42

اسلام ٹائمز:ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ ہماری خاموشی کو کمزوری سمجھا جا رہا ہے، ہم حکومتی اہلکاروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی سے ہرگز مطمئن نہیں بلکہ ہمیں یہ یقین ہے کہ ہماری نسل کشی میں ریاستی اداروں کا بھی برابر کا ہاتھ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب سیکرٹریٹ میں ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ کراچی میں شیعان حیدر کرار کے قتل عام میں امریکی ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں باخبر ذرائع نے اطلاع دی تھی کہ پاکستان میں امریکن قونصل خانوں پر لبیک یارسول اللہ(ص) کا پرچم لہرانے کی سزا میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کو شروع کرنے کے لئے کالعدم تکفیری گروہ کو یہ ٹاسک دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کالعدم تکفیری گروہ سندھ، پنجاب اور بلوچستان سمیت ملک کے دیگر حصوں میں شیعہ افراد کا قتل عام کر کے امریکیوں سے اس کا معاوضہ وصول کرئے گا۔ علامہ اسدی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سالمیت کے لئے ہماری خاموشی کو کمزوری سمجھا جا رہا ہے، ہم حکومتی اہلکاروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی سے ہرگز مطمئن نہیں بلکہ ہمیں یہ یقین ہے کہ ہماری نسل کشی میں ریاستی اداروں کا بھی برابر کا ہاتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج تک ایک بھی قاتل نہ پکڑا جانا اور پے در پے تشیع کے قتل عام یہ حکومتی عناصر کی شمولیت کے بغیر ممکن نہیں۔ علامہ اسدی نے کہا کہ آئین پاکستان اور اسلام میں ہمیں دفاع کا حق حاصل ہے، ریاستی ادارے اس وقت دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں اگر حالات ایسے رہے تو ہم ذلت کی زندگی کو عزت کی موت پر ترجیح دیتے ہوئے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے اور ملک دشمن عناصر کو بتا دیں گے کہ حیدر کرار(ع) کے ماننے والے سر تو کٹا سکتے ہیں لیکن جھکا نہیں سکتے۔


خبر کا کوڈ: 199084

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/199084/کراچی-میں-اہل-تشیع-کے-قتل-امریکی-ملوث-ہیں-علامہ-عبدالخالق-اسدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org