QR CodeQR Code

وزیراعظم سے جنرل کیانی کی ملاقات، سکیورٹی سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال

28 Sep 2012 01:26

اسلام ٹائمز: میڈیا نیوز کے مطابق آرمی چیف نے وزیراعظم ہاوس اسلام آباد میں وزیر اعظم سے 2 گھنٹے طویل ملاقات کی ہے، تاہم یہ ملاقات ایک ایسے وقت پر ہوئی ہے جب سپریم کورٹ نے بلوچستان میں لاپتہ افراد کے معاملے پر وزیراعظم، آرمی چیف اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے سربراہان سے جواب طلب کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے ایوان وزیراعظم میں ملاقات کی۔ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی کے درمیان ہونیوالی ملاقات میں ملک کی سکیورٹی کی صورتحال سمیت اہم امور زیر غور آئے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی کے درمیان ہونیوالی ملاقات ایک گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہی۔ اس موقع پر بلوچستان کی صورتحال، وزیرستان میں امن وامان اور پاک افغان سرحد کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے وزیراعظم کو ملکی سلامتی سے متعلق مسلح افواج کی جانب سے کئے جانیوالے اقدامات سے آگاہ کیا۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے ملاقات کی ہے۔ میڈیا نیوز کے مطابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے وزیراعظم ہاوٴس اسلام آباد میں وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سے 2 گھنٹے طویل ملاقات کی ہے، تاہم یہ ملاقات ایک ایسے وقت پر ہوئی ہے جب سپریم کورٹ نے بلوچستان میں لاپتہ افراد کے معاملے پر وزیر اعظم، آرمی چیف اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے سربراہان سے جواب طلب کیا ہے۔ ادھر وزیراعظم ہاوٴس کی طرف سے اس ملاقات کی سرکاری سطح پر تصدیق یا تردید نہیں کی گئی اور نہ ہی اس بارے میں کوئی سرکاری اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 199116

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/199116/وزیراعظم-سے-جنرل-کیانی-کی-ملاقات-سکیورٹی-سمیت-دیگر-اہم-امور-پر-تبادلہ-خیال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org