0
Friday 28 Sep 2012 14:27

اہل ایمان کل تحفظ ناموس مصطفی ریلی میں ضرور شرکت کریں، علامہ شاہ تراب الحق قادری

اہل ایمان کل تحفظ ناموس مصطفی ریلی میں ضرور شرکت کریں، علامہ شاہ تراب الحق قادری

اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سید شاہ تراب الحق قادری نے شان رسالت میں گستاخی پر مبنی فلم اور خاکوں کے خلاف اہلسنّت و جماعت کی کل (ہفتہ) صبح دس بجے نمائش چورنگی سے تبت سینٹر تک نکلنے والی پرامن ” تحفظ ناموسِ مصطفیٰ ریلی “ میں اہل ایمان سے بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ دہشت گردی، تشدد غلامانِ مصطفی کا شیوا ہرگز نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان حضور اکرم کے اخلاق حسنہ اور حسن سلوک کو اپنے لئے مشعل راہ بنالیں تو امت کی عظمت رفتہ بحال ہوسکتی ہے۔

خبر کا کوڈ : 199216
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش