0
Friday 28 Sep 2012 23:26

کشمیر میں جبری خاموشی کو امن کا نام دینا بھارت کی بے وقوفی ہے، آسیہ اندرابی

کشمیر میں جبری خاموشی کو امن کا نام دینا بھارت کی بے وقوفی ہے، آسیہ اندرابی
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمر دختران ملت کی سربراہ سیدہ آسیہ اندرابی نے اپنے ایک بیان میں شمالی کشمیر میں پنچوں اور سر پنچوں کے مستعفی ہونے کے سلسلے پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک اچھی شروعات ہے اور ہر ضلع میں پنچوں اور سرپنچوں کو اس سلسلے کے ساتھ جڑ کر فی الفور مستعفی ہو جانا چاہئے، بیان میں آسیہ اندرابی نے کہا کہ ان پنچوں اور سرپنچوں کو اب یقین ہو گیا ہے کہ بھارت اور ریاستی حکومت یہاں ہونے والے ہر انتخاب کو مسئلہ کشمیر کے ساتھ جوڑ دیتی ہیں، یہ بات سمجھ میں آتے ہی ان پنچوں و سرپنچوں نے اپنی فلاح کیلئے مستعفی ہونے کو ترجیح دی کیونکہ ریاست کا ہر مسلمان جانتا ہے کہ بھارت کی غلامی سے نجات حاصل کرنا ہمارے ایمان کے تحفظ کیلئے ضروری ہے اور یہ جدوجہد ہمارے دین کا حصہ ہے۔

انہوں نے دیگر اضلاع سے تعلق رکھنے والے پنچوں اور سرپنچوں کو اسی روش کی پیروی کرتے ہوئے فی الفور مستعفی ہونے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم نہ صرف پنچوں اور سرپنچوں بلکہ بھارت نواز تنظیموں سے وابستہ افراد سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ تائب و نادم ہوکر کشمیر میں جاری مبنی برحق جدوجہد آزادی کے ساتھ جڑ جائیں، مقبوضہ کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کے تازہ بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمر عبدللہ کشمیریوں کی غیرت کو للکارنے کی غلطی نہ کرے، کشمیر میں امن قائم ہونے کی صرف ایک صورت ہے کہ اس سرزمین پر سے بھارت کا قبضہ ختم ہو، اور جب تک یہ نہیں ہوتا تب تک کسی بھی دیرپا امن کی امید لگانا عبث ہے، ان کا کہنا تھا کہ بندوق کے زور پر کچھ دیر کیلئے خاموشی تو مسلط کی جاسکتی ہے لیکن اس کو امن کا نام دینا بھارت کی بے وقوفی کہلائے گی۔
خبر کا کوڈ : 199223
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش