QR CodeQR Code

علماء کا خطابات جمعہ میں وفاقی وزیر ریلوے حاجی غلام احمد بلور کو خراج تحسین پیش

28 Sep 2012 20:01

اسلام ٹائمز:علماء نے کہا کہ اللہ تعالیٰ جس کو چاہے یہ سعادت دے سکتا ہے کہ وہ پیارے آقا سرکار دو عالم(ص) کی حرمت کے لئے وزارت اور پارٹی عہدہ تک قربان کرنے کے لئے تیار ہو جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور کی کئی مساجد میں نماز جمعہ کے خطبات میں علماء کرام نے وفاقی وزیر ریلوے حاجی غلام احمد بلور کی جانب سے گستاخ رسول، ملعون امریکی فلمساز کے سر کی قیمت مقرر کرنے کا خصوصی طور پر ذکر کیا، نہ صرف عام مساجد میں بلکہ محکمہ اوقاف کے تحت چلنے والی مساجد میں بھی علماء نے حاجی غلام احمد بلور کو بھرپور الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور ان کی استقامت کے لئے دعا کی۔

گلبرگ کی ایک مسجد میں وہاں کے خطیب نے حاجی غلام احمد بلور کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ جس کو چاہے یہ سعادت دے سکتا ہے کہ وہ پیارے آقا سرکار دو عالم(ص) کی حرمت کے لئے وزارت اور پارٹی عہدہ تک قربان کرنے کے لئے تیار ہو جائیں۔ علماء نے اپنے خطابات میں حاجی غلام احمد بلور کو طنز اور تنقید کا نشانہ بنانے والوں سے کہا کہ وہ اپنے ایمان کی فکر کریں۔


خبر کا کوڈ: 199269

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/199269/علماء-کا-خطابات-جمعہ-میں-وفاقی-وزیر-ریلوے-حاجی-غلام-احمد-بلور-کو-خراج-تحسین-پیش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org