QR CodeQR Code

دفعہ 144 کو مسترد کرتے ہیں، طے شدہ پروگرام کے تحت ریلی نکالیں گے، مفتی منیب الرحمٰن

29 Sep 2012 02:49

اسلام ٹائمز: ایک بیان میں اہلسنت رہنماؤں نے کہا ہے کہ ہم نے واضع کردیا تھا کہ ریلی منظم اور پر امن ہوگی اور ہمارے کسی کارکن کے ہاتھ میں ڈنڈا ہوگا نہ پتھر، نہ صرف یہ کہ قومی املاک بلکہ نجی املاک کا تحفظ بھی ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اہل سنت و جماعت کے رہنماؤں نے تین روز کیلئے ہر قسم کے جلسے اور جلوس پر عائد پابندی کو مسترد کردیا۔ مفتی منیب الرحمٰن نے پابندی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج اہل سنت و جماعت نمائش چورنگی تا تبت سینٹر طے شدہ پروگرام کے مطابق ریلی نکالے گی۔ انہوں نے کہا ہم نے واضع کردیا تھا کہ ریلی منظم اور پر امن ہوگی اور ہمارے کسی کارکن کے ہاتھ میں ڈنڈا ہوگا نہ پتھر، نہ صرف یہ کہ قومی املاک بلکہ نجی املاک کا تحفظ بھی ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس حکام نے یقین دلایا تھا کہ کہ پر امن ریلی میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی۔ تاہم حکومت کہ سندھ اس اقدام سے اس کی نیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں شرافت کے لئے کوئی جگہ ہی نہیں ہے، ہم انتظامیہ کے اس اقدام کو مسترد کرتے ہیں ریلی ہر قیمت پر نکالی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 199362

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/199362/دفعہ-144-کو-مسترد-کرتے-ہیں-طے-شدہ-پروگرام-کے-تحت-ریلی-نکالیں-گے-مفتی-منیب-الرحم-ن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org