0
Saturday 6 Feb 2010 15:20

حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کے بعد مولوی نور جمال نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی قیادت سنبھال لی،امریکی اخبار

حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کے بعد مولوی نور جمال نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی قیادت سنبھال لی،امریکی اخبار
نیویارک:امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کے بعد مولوی نور جمال نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی قیادت سنبھال لی۔امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق مقامی لوگوں نے تصدیق کی ہے کہ مولوی نور جمال نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی قیادت سنبھال لی ہے۔انہوں نے قیادت سنبھالنے کے بعد قبائلی علاقوں میں ایک بچے سمیت تین افراد کو خود کوڑے بھی لگائے۔مولوی نورجمال کا تعلق اورکزئی ایجنسی سے ہے اور وہ سرگرم طالبان کمانڈر رہا ہے۔ امریکی حکام کا خیال ہے کہ حکیم اللہ محسود ڈرون حملے میں مارا جا چکا ہے۔تاہم ان کی ہلاکت کے ثبوت ملنا باقی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 19946
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش