0
Saturday 29 Sep 2012 22:20

ثانوی مسائل کے بجائے مسئلہ کشمیر کے فوری حل کی ضرورت ہے، سید علی گیلانی

ثانوی مسائل کے بجائے مسئلہ کشمیر کے فوری حل کی ضرورت ہے، سید علی گیلانی
اسلام ٹائمز۔ سید علی شاہ گیلانی نے ثانوی مسائل کے بجائے مسئلہ کشمیر کے فوری حل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ باضمیر قومیں کسی بھی صورت میں اپنی غلامی پر قناعت نہیں کرتیں، حق خود ارادیت کو خالصتاً ایک جمہوری طرز کا مطالبہ قرار دیتے ہوئے جموں و کشمیر کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کشمیر بھارت کا کوئی جائز حصہ نہیں بلکہ ایک متنازعہ علاقہ ہے، بھارتی صدر پرنب مکھرجی کی کشمیر یونیورسٹی میں کی گئی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تشدد سے یقیناً مسائل حل نہیں ہوتے، البتہ بھارت مسئلہ کشمیر کو پچھلے 65 سال سے تشدد ہی کے ذریعے سے حل کرنے کی لاحاصل کوشش کر رہا ہے اور وہ کشمیریوں کے جائز اور بین الاقوامی سطح پر مسلمہ مطالبے کو ملٹری مائیٹ کے ذریعے سے دبانے کی کوشش کر رہا ہے۔

سید علی گیلانی نے کہا کہ بھارتی صدر کو کشمیریوں کی شکایتوں اور مسائل کے بجائے مسئلہ کشمیر پر بات کرنی چاہیے تھے، کیونکہ اسی ایک مسئلے کو فوری طور پر عوامی امنگوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت ہے، جبکہ باقی مسائل ثانوی حیثیت رکھتے ہیں اور کشمیری ان کو خود حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو بھارت سے جو سب سے بڑی شکایت ہے وہ یہ کہ بھارت مسئلہ کشمیر کے حوالے سے حقیقت پسندانہ اپروچ نہیں اپنا رہا اور وہ جسکی لاٹھی اُس کی بھینس کے مترادف اپنے جبری قبضے کو جاری رکھنا چاہتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 199549
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش