0
Saturday 29 Sep 2012 20:58

ہمیں ہمدردیوں کے سوا کچھ نہیں ملا، بلوچستان میں مزید جنازے نہیں اٹھا سکتے، اختر مینگل

ہمیں ہمدردیوں کے سوا کچھ نہیں ملا، بلوچستان میں مزید جنازے نہیں اٹھا سکتے، اختر مینگل
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اختر مینگل نے کہا معافیاں بلوچستان کے مسائل کا حل نہیں اور مزید جنازے نہیں اٹھا سکتے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور جاوید ہاشمی کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اختر مینگل نے کہا ہمیں ہمدردیوں کے سوا کچھ نہیں ملا اور نہ ہی معافیاں بلوچستان کے مسائل کا حل ہے۔ انہوں نے کہا سپریم کورٹ میں اٹارنی جنرل کا رویہ درست نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ اٹارنی جنرل کا رویہ عدالت میں لیفٹینیٹ جنرل جیسا ہوتا ہے گلہ کریں تو لوگ کہتے ہیں ہماری زبان تلخ ہے۔ اختر مینگل کا کہنا تھا کہ انہیں موجودہ حکمرانوں پر کوئی اعتماد نہیں۔ اختر مینگل نے کہا 65 سال سے بلوچ عوام کا معاشی استحصال کیا گیا کیونکہ حکومت کو بلوچستان کے حالات کی پرواہ نہیں۔ ان کا کہنا تھا عمران خان نے ہمارے چھ نکات کو اہمیت دی ہے۔ 

اس موقع پر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ سیاسی مسائل کا حل سیاسی طریقے سے نکالنا ہوگا اگر انصاف نہیں کیا تو پاکستان کا کوئی مستقبل نہیں، کیونکہ امن ہمیشہ انصاف سے آتا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت مسائل کے حل کے لیے کچھ نہیں کررہی کراچی میں روزانہ دس سے پندرہ افراد قتل ہورہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا بلوچستان میں حکومت مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے اور نیا پاکستان بنانے کا وقت آ گیا ہے۔  عمران خان کا کہنا ہے تحریک انصاف بلوچستان کے مسائل حل کرے گی۔ اس سے پہلے اختر مینگل نے بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سردار یار محمد سے ملاقات کی اور بلوچستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

خبر کا کوڈ : 199557
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش